• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور

Mar 25, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ کو ضمانت کے عوض دو ، دو لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی پر کارسرکار میں مداخلت اور دہشتگردی کے مقد مات درج تھے۔

عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت منظو ر کرلی گئی ہے۔