جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے جانے والے پاکستانی سکوڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں۔
پاکستانی سکواڈ 34 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکواڈ میں شامل تمام لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں جس کے بعد کل سے گرین شرٹس کی ٹریننگ شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 اپریل سے سنچورین میں شروع ہوگی۔