• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سوئی ناردرن گیس ملازمین بحالی کیس، سیکرٹری توانائی کو فوری طلب

Mar 29, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس ملازمین بحالی کیخلاف کیس میں سیکرٹری توانائی کو فوری طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن گیس ملازمین بحالی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،عدالت ایم ڈی سوئی ناردرن کی لیگل ٹیم پر برہم ہو گئی ، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیوں نہ لیگل ٹیم کا لائسنس منسوخ کردیں ،سوئی گیس کمپنی کے تین وکیل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتے ۔

چیف جسٹس نے سوئی گیس لیگل ٹیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سب آپس میں پہلے سے ملے ہوئے ہیں،سپریم کورٹ نے سیکرٹری توانائی کو فوری طلب کرلیا۔