لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کورونا سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سفارشات پیش کریں گے ،ذرائع محکمہ صحت کاکہناہے کہ لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن کی سفارش پیش کی جائے ،ہالز،ریسٹورنٹ اورپبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کی جائے گی ، لاہور میں تمام کاروباری مراکز مارکیٹس بند کرنے کی تجویز دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصدسے زائد تک پہنچ گئی ہے ،لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن نہ کیا تو حالات قابوسے باہر ہو جائیں گے ،لاہور میں کورونا کے ایک لاکھ 12 ہزارسے زائد کیسز2500 سے زائداموات ہو چکیں ہیں۔