• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی چیک کرنے کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ۔

Mar 29, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی چیک کرنے کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ۔پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعینات نفری چیک، فول پروف سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر اطمینان کا اظہار
آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی اور ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے جاری انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کو چیک کرنے کے سلسلے میں ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں پر پولیو کی مختلف ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کیا گیا اور پولیو کے عملے سے سیکیورٹی کے حوالہ سے دریافت کیا جس پر پولیو کے عملے نے سیکورٹی کے انتظامات اور اہلکاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعینات نفری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کی ٹیموں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اسلئے ہمہ وقت چاک و چوبند رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔