امرتسر (نمائندہ خصوصی)پنجابی گلوکار ’ دلجان ‘ امرتسر کے قریب کارحادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار دلجان صبح پونے چار بجے گاڑی پر کپور تھلا سے امرتسر جارہے تھے کہ راستے میں جندیالہ کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں امرتسر ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔دلجان نے بھارتی گلوکاری کے مقابلے پر مبنی شو سے شہرت حاصل کی تھی ، دلجان کپور تھلاکے رہنے والے تھے ، گلوکار کی اہلیہ اور بیٹی کینیڈا میں مقیم ہیں اور پانچ اپریل کو بھارت آئیں گی جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔
پنجابی گلوکار کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
