• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی مرحوم انسپکٹر جنرل آف پولیس (ریٹائرڈ) عباس خان کے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے رنج وغم اور دلی تعزیت کا اظہار

Apr 1, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی آج ضلع چارسدہ میں واقع مرحوم انسپکٹر جنرل آف پولیس (ریٹائرڈ) عباس خان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے رنج وغم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان ، ڈی آئی جی ہیدکوارٹرز، ڈی پی او چارسدہ ، ڈی پی او نوشہرہ اور دیگر اعلی پولیس حکام اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے ۔
آئی جی پی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کویہ نا قابل تلافی نقصان صبر وتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ عباس خان ایک نہایت قابل و ذہین ، محنتی اور نڈر پولیس افیسر تھے ۔ انھو ں نے کہا کہ عباس خان جیسے لوگ صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں اور کہا کہ ان کی ذہانت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس کے لئے ان کی گراں قدر خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر آئی جی پی نے ان کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عباس خان صوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے آئی جی تعینات رہے۔ اس کے علاوہ وہ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان کے بھائی بھی تھے۔