• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پوست (افیون) کے فصل کو ضلع مہمند سے ختم کرنے کا مشن-

Apr 7, 2021

ضلع مہمند (عمران خان )
پوست کی فصل کی تلفی کے خلاف یہ آپریشن آر پی او مردان ریجن یاسین فاروق صاحب کے ہدایت پر ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی صاحب کے نگرانی میں شروع ہوا ہے جسکا آج دوسرا دن ہے۔
اس آپریشن جسکا آج دوسرا دن ہے، اس میں ڈی ایس پی خالد خان کی نگرانی میں 5 ایس آئی، 3 اے ایس آئی اور 80 پولیس کے جونانوں نے حصہ لیا۔
آج کا یہ آپریشن ضلع مہمند اپر پڑانگ غار کے حدود کورو، سپری اور شگئیے کے علاقوں میں ہوا۔
* اس آپریشن کا مورخہ 05/04/2021 سے آغاز کیا گیا ہے جسکا آج دوسرا دن ہے،
دوسرے دن کے اس آپریشن میں 96 کنال اراضی پر کاشت شدہ افیون (پوست) کی فصل کو تلف کردیا گیا۔
ضلع مہمند کے عوام نے آر پی او مردان ریجن یاسین فاروق صاحب اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی صاحب کے جانب سے شروع اس آپریشن کو کو سراہا۔
یہ آپریشن 10 دن تک جاری رہے گا جب تک کہ پوست کے آخری پودے کا خاتمہ نہ ہوجائے۔