عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم موٹر کار چور گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم کار چور گروہ سے سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کےدوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان جعلی کاغذات اور انجن وچیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بھی ماہر ہیں جنہوں نے دیگر شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے ابتدائی طور پر دو عدد مسروقہ موٹر کار برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ موٹر کار چوری میں ملوث ملزمان تھانہ شاہ پور کی حدود میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمد ریاض ولد جان سید سکنہ بنیادی اور محمد سلیمان ولد عبد القیوم سکنہ فقیر آباد کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کار چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر کار کے انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات پر فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان جعلی کاغذات وغیرہ بنانے کے ماہر ہیں جو مسروقہ موٹر سادہ لوح افراد پر فروخت کرتے تھے جن کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ موٹر کار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے
منظم کار چور گروہ گرفتار، دو عدد مسروقہ موٹر کاربرآمد
