• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملے ،حوثی باغیوں نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

Sep 22, 2019

صنعا(نمائندہ خصوصی)سعودی آئل تنصیبات پرہونےوالے میزائل حملوں کےبعد سعودی عرب،ایران اورامریکہ کےدرمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد حوثی باغیوں نےسعودی

عرب پر ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد یمن کے حوثی باغیوں نےسعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملہ روکنے کا اعلان کیا ہے،حوثی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ڈرون اور میزائل حملے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہوہ سعودی عرب پر اب ڈرون، بیلسٹک میزائل و دیگر ہتھیاروں سے حملے نہیں کریں گے۔حوثی سربراہ مہدی المشاط نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب ان کی اس خیر سگالی کا مثبت جواب دے گا اور اگر ان کے اس اقدام پر مثبت ردعمل نہ آیا تو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہیمن جنگ کے تسلسل سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جنگ کا تسلسل خطرناک پیش رفت کا باعث بن سکتا ہے تاہم جنگ بندی کا بڑا مقصد جانوں کا تحفظ اور عام معافی حاصل کرنا ہے۔مہدی المشاط نے کہا کہ امن کی کوشش کا مقصد سنجیدہ مذاکرات سے قومی مفاہمت کا حصول ہے،کسی فریق کو قومی مفاہمتی عمل سے باہر نہ رکھا جائے اور صنعا ایئرپورٹ کھولا جائے اور الحدیدہ بندرگاہ تک رسائی دی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے حوثی باغیوں نےسعودی عرب میں ابقیق اور خریص کی آئل فیلڈز کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث عالمی طور پر تیل کی رسد متاثر ہوئی تھی،سعودی عرب نے ان حملوں کا براہ راست ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا جبکہ  امریکی حکام نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئل تنصیبات پر حملے جنوب مغربی ایران سے کیے گئے تھے،اس امریکی دعوے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے جاری تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے  جبکہ  ایران نے سعودی آئل تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی تھی تاہم یمن میں ایران کے اتحادی حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاتھا  کہ انہوں نے ڈرونز کے ذریعے یہ حملے کیے ہیں۔