جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں اپنا ہی ایک ریکارڈ توڑ دیا، 2018 ء میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فخر زمان 91 رنز کی اننگز کھیلی، انہون نے 3 چھکے اور 12 چوکے لگائے تھے جبکہ شعیب ملک نے 43 رنز کی ناقابل شکست اور جارحانہ باری کھیلی تھی۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف محمد رضوان کی 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ٹی 20 میچ میں پہلی بار 189رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے، گرین شرٹس نے اس سے قبل 2018ء میں آسٹریلیا جیسی مضبوط حریف ٹیم کا 184رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرکے فتح اپنے نام کی تھی۔پاکستانی ٹیم نے آج 189رنز کا ہدف 20ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا جبکہ 184رنز کا ہدف اس نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔
گزشتہ روز کے میچ میں محمد رضوان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے جبکہ فہیم اشرف نے 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، میچ میں محمد رضوان بہترین کھلاڑی قرار پائے اُس میچ میں جیت دلوانے والے کا تاج فخر زمان کو پہنایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
