• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابر اعظم کی شاندار کارکردگی، سابق کوچ مکی آرتھر بھی بول پڑے

Apr 16, 2021

سنچورین(نمائندہ خصوصی)پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، بابر نے سخت محنت کی جس کا صلہ اسے مل رہا ہے۔
اے آر وائی نیوزکے مطابق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اپنے کھیل سے مخلص کھلاڑی ہے، پاکستان ٹیم میں بابر اعظم ایک خاص ٹیلنٹ ہے اور وہ جو اعزاز حاصل کررہا ہے اس کا مستحق ہے کیونکہ وہ اپنے کھیل میں سخت محنت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے کرکٹ ماہرین کی جانب سے بابر اعظم کی تعریف کا سلسلہ جاری ہے۔