• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹو ئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کے تمام میچز ایک ہی بھارتی شہر میں کرانے کا امکان

Apr 18, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی کرکٹ ٹیم رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے ایک ہی شہر میں کھیلے گی۔
نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک شہر تک ہی محدود رکھا جائے گا، قومی ٹیم کے ورلڈکپ کے تمام میچز کلکتہ میں ہی کھیلے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں، ٹیم مینیجمنٹ اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال اکتوبر سے نومبر تک بھارت میں منعقد کیا جائے گا۔