• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کا امکان

Apr 19, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے ۔
ادھر وزیر اعظم نے امن و امان کی صورتحال پر پارٹی کی قیادت، سینئر وزرا ءاور ترجمانوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے تین اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں ۔