• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عارف اللہ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔

Apr 20, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس )اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے فورم کو کورونا کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نا کیا تو حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے افسران کو ایس او پیز کے عملدرآمد کےحوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے کنٹرول، سستا بازاروں میں اشیاء کی فراہمی، کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد، پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر عوامی اعتماد، تجاوزات کے خاتمہ اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔