• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف بھارتی اداکار کورونا کے باعث چل بسے

Apr 21, 2021

پٹنہ (نمائندہ خصوصی) بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شیام دیہاتی کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شیام دیہاتی میں کچھ روز پہلے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر میں ہی قرنطینہ کر رہے تھے۔ آج انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور ان کا آکسیجن لیول انتہائی کم ہوگیا۔ اداکار کو فوری طور پر ایمبولینس میں ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور کے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔