• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی

Apr 21, 2021

خیبر پختون خواہ(عمران خان)پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ایجوکیشن ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو آگاہی دی. تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف سیکٹروں میں ڈی ایس پی انیلہ ناز نے ایجوکیشن ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر شہریوں کو اس خطرناک وباء سے بچنے کیلئے آگاہی دی اور شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے تاکہ اس وباء پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور شہری اس وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں