لال پل شرقپور شریف تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا-
حادثے میں رکشہ سوار 3 خواتین مسافر زخمی ہو گئیں-
ریسکیو 1122 شرقپور شریف کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور شریف منتقل کر دیا-
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں منظوراں بی بی زوجہ منظور 45 سال، گلشن بی بی زوجہ علی رضا 33 سال اور ثناء زوجہ اقبال 20 سال شامل ہیں-
رپورٹ (عرفان خان درانی بیوروچیف نیوز ٹائم شیخوپورہ )
تیز رفتار رکشہ الٹ گیا-
