• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہد خاقان نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ، فواد چودھری

Apr 22, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا یہ کہنا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پالیا ثابت کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ کو بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے ، پانامہ سے کورونا تک دھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا کہ وہ لاثانی ہیں ۔

فواد چودھری نے نجی ٹی وی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں شاہد خاقان عباسی کا ” دنیانے کورونا پر قابو پالیا“ کا بیان چل رہا ہے ۔