• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جہانگیر ترین سے صاحبزادہ محبوب سلطان ، امیر سلطان کی ملاقات، بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

Apr 23, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) جہانگیر ترین سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے ملاقات کی ، دونوں نے جہانگیر ترین کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ، ہماری تمام حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے ۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی میں ہونے والی سازش کا مل کر بھرپور مقابلہ کریں گے ۔