• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان کا پولیس اسٹیشن بٹگرام کا دورہ

Apr 23, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان کا پولیس اسٹیشن بٹگرام اور بکیانہ بٹگرام کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او چارسدہ نے محرر سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آیا کریں اور انکی بھرپور قانونی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی زمہ داری ہیں اور علاقے سے منشیات سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائے ۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ تھانے میں آنے والے سائلین سے بھی مل کر ان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہے عوام بلا جھجھک آسکتے ہیں ۔ دریں اثنا ڈی پی او چارسدہ نے شبقدر میں باپ اور بیٹوں کو قتل کرنے والے مقتولین کے گھر بھی گئے ۔ وہاں پر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا گیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر احکامات جاری کئے