• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک فوج کے جوانوں کا لاہور کی سڑکوں پر گشت، گاڑیوں پر کیا چیزتحریر کی گئی ہے ؟ جانئے

Apr 26, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور کے مختلف علاقوں میں فوج کے جوانو ںکاکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے سڑکوں پر گشت جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاﺅکے پیغام تحریر کیئے گئے ہیں ، پاک فوج کے جوان شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے ۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے پاک فوج کی مدد طلب کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں پاک فوج کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ وفاقی دارلحکومت میں بھی پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔