ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران جو لوگ مجھ سے ملے ان سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنا کوویڈ ٹیسٹ کرالیں۔ فی الحال طبیعت میں بہتری محسوس کررہی ہوں۔
آسٹریلو ی باولر نے بھارت میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 50ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا
پوجا ہیگڑے نے اپنے پیغام میں لوگوں سے گھر پر رہنے اور احتیاط کرنے کی اپیل کی جبکہ نیک خواہشات کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی کورونا کا شکار
