• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حیدر آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ،شرح 14فیصد ہو گی

Apr 28, 2021

حیدر آباد (نمائندہ خصوصی) حیدر آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا، محکمہ صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مزید 185افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
نجی ٹی وی جیوز نیوز کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ دو افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد321 ہو گئی ،شہر میں فعال کیسز کی تعداد ایک 510 تک پہنچ گئی ۔

حیدر آباد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 1300 سے زائد افراد نے ویکسی نیشن کرائی ، ایک ہزار سے زائد افراد کو پہلی ڈوز جبکہ 280افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ۔