• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب میں ہمارے سفارتخانے نے پاکستانیوں کا خیال نہیں رکھا، معاملے کی انکوائری کررہا ہوں ،وزیر اعظم

Apr 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا بڑا اثاثہ ہیں ،انکا کردار بہت اہم ہے ،سعودی عرب میں ہمارے سفارتخانے نے ا وورسیز پاکستانیوں کا خیال نہیں کیا،معاملے کی انکوائری کروا رہا ہوں ، وہاں موجود سٹاف کو واپس بلا رہے ہیں ، سفارتخانے کے جن لوگوں نے پاکستانیوں سے تعاون نہیں کیا انہیں سزا دیں گے ۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار 90 لاکھ پاکستانیوں کی جانب سے ایک ارب ڈالرز آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت میں روپے کی قیمت میں کمی آجاتی ہے ،روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہو تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے،جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوتا تب تک ہمیں یہ خلا ترسیلات زر سے پر کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں ،بینک کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کیلئے اپنے سٹاف کو ٹریننگ دینا ہوگی ۔بد قسمتی سے ہمارے ملک میں لانگ ٹرم پالیسی کا المیہ رہا ہے ، گزشتہ 30سال میں 20بار آئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں ۔