• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، ٹی 20 ورلڈکپ کو بھارت سے منتقل کئیے جانے کا امکان

Apr 30, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی)بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کو کسی دوسرے ملک منتقل کیئے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں اس حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ممکنہ طور پر ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کو بھارتی سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا جاسکتا ہے۔تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی چیز فائنل نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال بھارت میں منعقد ہونے تھے۔