• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی پی ایل ملتوی ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کتنا نقصان ہو گا ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

May 5, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا وائرس کے تیزپھیلاﺅ اور کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہناہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے ملتوی ہونے سے تقریبا اڑھائی ہزار کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو سکتا ہے ۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو بی سی سی آئی کے ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایونٹ کو ملتوی کرنے کے بعد بورڈ کو براڈ کاسٹ اور سپانسر شپ کی مد میں دو ہزار سے اڑھائی ہزار کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک محتا ط اندازہ ہے کہ نقصان 2200 کروڑ تک کا ہو سکتا ہے ،اس حوالے سے حکام کا کہناتھا کہ آئی پی ایل فرنچائز کو بھی بورڈ کے ساتھ ساتھ نقصان ہو گا ، تاہم یہ سامنے نہیں آ سکا کہ فرنچائزز کو نقصان کہاں تک ہو سکتا ہے ۔