• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی، اس میں کتنے اور کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟ بڑی خوشخبری

May 5, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزد کردہ فہرست میں شامل کرلیے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منتھ آف اپریل کے لیے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں۔
بابر اعظم نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیل کر سب کے دل جیتے ہیں۔
آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹرشامل ہے۔فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ کا انتخاب کرے گا۔