• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے سخت فیصلے ، کل سے مغرب کے بعد ٹیک اوے کی سہولت بھی ختم

May 6, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں مزید سخت فیصلے کئے گئے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل سے ٹیک اوے بھی مغرب تک ہو گی۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی،مغرب کے بعد ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈلیوری کر سکیں گے ، گروسری کی دکانیں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی ،عید کے ایام میں ہاکس بے ، سی ویو ، بیجز بند رہیں گے ۔

اجلاس میں میڈیکل دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا،ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے کام کریں گے ۔