کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کامیں اکیلا بائیکاٹ نہیں کر رہا ، باقی جماعتیں بھی باہر نکل کر آگئی ہیں ،صرف پاکستان پیپلزپارٹی آر او کے پاس بیٹھی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو فارم 45ملے تھے ان میں سے 167پر دستخط نہیں تھے ،صبح بھی ریٹرننگ آفیسر ( آر او)نے کہا کہ فارم 46نہیں دیں گے ، غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دیے جا رہے ، آر او کہہ رہا ہے کہ صرف فارم 45کی بنیاد پر گنتی کر لیں ۔جب پہلا بیگ کھلا تو سیل نہیں تھا،ہمیں کہا گیا کہ سیل گر گئی ہو گی ۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر شکست ہوئی تو ہزار بار تسلیم کروں گا ، جا کر ہار پہناو¿ں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری شکایت ریٹرننگ آفیسر سے ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی سے نہیں ۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید مرسلین نے بھی کہا کہ ایم کیو ایم بھی دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کر چکی ہے ، 80کے قریب فارم 45ہمارے ایجنٹس کو نہیں دیے گئے ، 9بجے سے دوبارہ گنتی کیلئے بیٹھے ہیں ، ووٹوں کے تھیلے سیل کے بغیر تھے اور رسی بندھی ہوئی تھی ۔
میں اکیلا نہیں ، دوسری جماعتیں بھی دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کر کے آگئی ہیں ، مفتاح اسماعیل
