لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے بھر میںآ ج سے 16مئی تک لاک ڈاﺅن رہے گا،شہری باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، شہریوں کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں اس لئے ان کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا عوام کے مفاد میں ہے۔
پنجاب بھر میں آج سے 16مئی تک لاک ڈاﺅن رہے گا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
