لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کوبیرون لندن جانے سے روکنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ا یوان ایئر پورٹ حکام کی جانب سے شہبازشریف کو بیرون ملک سفر سے روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قراردار کے متن کے مطابق ایئر پورٹ حکام نے سسٹم ای ڈیٹ نہ ہونے کا جھوٹ بولا۔ محکمہ سول ایوی ایشن ،وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہیں، شہبازشریف کو عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔