• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

May 12, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد تمام اراکین اسمبلی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حلقے کے عوام کی زندگی اور صحت کے مفاد کے پیش نظر عید کی محافل اور ملاقاتیں ترک کر دیں اور زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں تا کہ محفوظ رہیں۔