اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے ”میں وزیر اعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کیساتھ کھڑے ہیں “ کی پوسٹ شیئر کی ۔ عمران خان نے سٹینڈ ود غزہ اور سٹینڈ ود فلسطین کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی ۔