ولنگٹن(نمائندہ خصوصی)نیوز ی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جون میں نیوز ی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل انکا آخری میچ ہوگا۔بی جے واٹلنگ اب تک نیوزی لینڈ کی جانب سے 73 ٹیسٹ،28 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔