• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکی کیا قدم اٹھانے جارہے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے اعلان کردیا

May 14, 2021

ملتان (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاکستان اور ترکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنات ھا کہ پاکستانی قوم کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پرمتحد ہے۔قبلہ اول پر اسرائیل کی جانب سے بے دردی سے چڑھائی کی گئی، معصوم نمازیوں کو شہید کیا گیا۔ اس حساس معاملے پر وزیراعظم کی سعودی عرب کے شاہ سلمان اورترک صدر طیب اردگان سے گفتگو ہوئی۔ ہماری مشترکہ حکمت عملی ہے کہ او آئی سی کا وزارتی اجلاس بلایا جائے اور 57 مسلم ممالک کو یکجا کرکے مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لے جایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ملکر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہم تنہا فلسطین اور کشمیر جیسے معاملات کو حل نہیں کرسکتے ہیں، مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ایران کیساتھ تعلقات میں بہت گرم جوشی ہے۔ پاک ایران سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے دونوں ممالک میں مکمل اتفاق ہے۔