میاں چنوں(نمائندہ خصوصی) گھریلو تنازع پر تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ میاں چنوں کے علاقہ عبدالحق ٹاؤن میں پیش آیا۔ ملزم شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کیا۔ ملزم واقعے کے بعد تین بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعشیں مردہ خانے جمع کروادی ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
عید کے دن گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جان کی بازی ہارگئے
