• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عید کے چاند کا تنازعہ، شبلی فراز کی مفتی منیب کے بیان کی مذمت

May 14, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا تاہم مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب قضا روزہ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔