• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق

May 15, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 83 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30248 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1531 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19467 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 74751 تک جاپہنچے ہیں۔