• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹریفک وارڈن نوشہرہ کا ٹریفک قوانین اور کرونا SOPs کی خلاف ورزی پر ڈرائیوران کیخلاف قانونی کاروائی۔سینکڑوں ڈرائیوران جرمانہ متعدد گرفتار

May 15, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں سے

نوشہرہ:-ٹریفک وارڈن نوشہرہ کا ٹریفک قوانین اور کرونا SOPs کی خلاف ورزی پر ڈرائیوران کیخلاف قانونی کاروائی۔سینکڑوں ڈرائیوران جرمانہ متعدد گرفتار۔

حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے احکامات پر عید کے تیسرے روز بھی داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں جاری ہیں۔

سیاحوں کو کرونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر ناکہ بندی پوائنٹس سے واپس بھجوایا جارہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی پر قابو پایا جا سکے۔

سیف علی خان DSP ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں جمیل شاہ خان انچارج ٹریفک نے ٹریفک قوانین اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سینکڑوں ڈرائیوران کو جرمانہ جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بغیر سلینسر ،کم سن اور روڈ پر خر مستیاں کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی گئی۔

والدین اپنے بچوں کو گھروں تک محدود رکھیں۔انکو سیاحتی /رش والے مقامات کی طرف نہ جانے دیں۔ہم سب نے ملکر کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے۔DPO

عوام حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے تحت تمام سیاحتی مقامات ہوٹلز وغیرہ مکمل بند ہیں لہذا کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے سیاحتی مقامات کا رُخ نہ کریں۔DPO