• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سمندری طوفان”تاﺅکتے“ کا رخ تبدیل، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

May 16, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تاﺅکتےنے مزید شدت اختیار کرکے رخ تبدیل کرلیا ہے جس کے باعث پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تاﺅکتے کراچی سے 1210 کلو میٹر فاصلے پر ہے اورکراچی میں بارشوں کا امکان کم ہوگیا ہے۔تھر پارکر ، بدین، لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18مئی تک شہرقائد میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا، 19مئی سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوں گی۔ شہری 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے احتیاط کریں۔