• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم عمران خان سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوشش بند کریں ، بلاول بھٹو

May 16, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بھی سندھ کا پانی روک کر وفاق نے سفاکیت کی انتہاکی ، وزیر اعظم عمران خان سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے کی کوشش بند کریں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ جان بوجھ کر پانی بحران پیدا کرنے والی حکومت نتائج کی ذمہ دار ہو گی ،سندھ کے حصے کا پانی روکنے سے کراچی کیلئے ترسیل انتہائی کم ہو چکی ، سفاکانہ پالیسی سے ٹھٹھہ ، بدین ، سجاول تھرپار کر میں پانی کی کمی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا نے اختیارات سے تجاوز کر کے سندھ کا پانی پندرہ سے بیس فیصد کم کر دیا، ارسا متنازعہ تھری ٹیئر فارمولے کے تحت سندھ کو نقصان پہنچانا بند کرے ، ارساحکام واضح کریں کہ کس کے حکم پر سندھ کے پانی کے حصے میں کمی کی گئی ، قلت کے باوجود گدو سے بلوچستان کو پانی کی ترسیل میں کمی نہیں کی ۔

بلاول نے مزید کہا کہ صوبوں کو طے شدہ فارمولے کے تحت پانی ملنا ان کا حق ہے ، کسی صوبے کی پانی کی معاملے میں حق تلفی ہوئی تو آواز اٹھاتا رہوں گا،جشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا دو ہزار کیوسک پانی چوری ہو رہا ہے ۔