• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہباز شریف کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

May 16, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںشہباز شریف کا کہناتھا کہ بیگم نسیم ولی خان کی موت کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا، بیگم نسیم ولی خان نے سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وہ خیبرپختونخواہ سے جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں ہیں۔