نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی باولر بھوینشور کمار پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہ رکھنے کا الزام لگا گیا جس پر انہوں نے کرارا جواب دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھوینشور کمار نے کہا کہ ایک کالم شائع ہو ا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا ۔بھارتی باولر نے مذکورہ کالم پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو تینوں فارمیٹ کے لیے تیار رکھتا ہوں اور یہ عمل جاری رکھوں گا ۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مہربانی فرما کر ذرائع کی بنیاد پر فرضی باتیں نہ کیا کریں ۔
واضح رہے کہ محمد عامر پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کرکٹ کھلینے کی خواہش نہ رکھنے کا الزام لگا یا تھا ۔