چارسدہ (عمران خان) خواجہ وس کی حدود میں عورت کی پھانسی کامعمہ حل۔ ملزم مقتول عورت کااپنا ہی شوہر نکلا۔ ملزم نے گھریلوناچاقی پر اپنے بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا۔ملزم نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق عباس ولد محمد ریاض ساکن صدرگڑھی نے تھانہ خواجہ وس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ تھانہ خواجہ وس میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس مسعود خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹین تشکیل دے کر اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے مقتول عورت کے شوہر کو شامل تفتیش کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے تمام حقائق اگل دئیے۔ ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری اپنے بیوی کے ساتھ گھریلوں ناچاقی تھی جس سے تنگ آکر میں نے اپنے بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا۔ ملزم کے خلاف خواجہ وس میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
اپنے بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کرنے والا ملزم گرفتار۔
