لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ” کل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جارہاہوں ۔“
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے لمبے عرصہ کے بعد سیاسی میدان میں کھلی اینٹری مارتے ہوئے کہا کہ حلف اٹھانے سے میرے موقف یاسوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات ، محرکات کو کنٹرول کرناہے ، اسمبلی سے تنخواہ ، ٹی اے ڈی اے سمیت کوئی مراعات نہیں لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہو گی ، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ عوام کو کورونا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ بنا ہے۔
چوہدری نثار کا کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھانے کا اعلان
