تفصیلات کے مطابق تھانہ خواجہ وس کی رہائشی نے کیجولٹی ہسپتال شبقدر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بچی اپنے ہم عمر بچی کے ساتھ قریب نانا کے گھر جارہی تھی اور واپس نہیں آئی۔ معلومات کرنے پر صاحب اللہ ولد مطیع اللہ کے گھر پہنچے اور صحن میں بچی کوآوازیں دی تو بچی نے خشک کنویں سے آوازیں دی۔ جس پرگھرکا سامان پھینکا گیا تھا جو کہ شدید زخمی بھی ہوئی تھی۔ تھانہ خواجہ وس میں ملزم کے خلاف اغوائیگی اور اقدام قتل کے مختلف مقدمات درج کئے گئے۔واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں ڈی آیس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس مسعود خان بمعہ دیگر پولیس نفری پرمشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس ایچ او خواجہ وس مسعود خان نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم صاحب اللہ ولد مطیع اللہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کو مزید تفتیش کےلئے تھانہ خواجہ وس میں منتقل کیا گیا۔ملزم سے تفتیش جاری ہے