اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کی ہیو من رائٹس کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد منظور کر لی گئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ’بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے احترام کو یقینی بنانے ‘ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ہیو من رائٹس کونسل میں قرار داد پیش کی گئی جس کو منظور کرلیا گیا ہے ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین ،مشرقی یرو شلم اور اسرائیل میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے۔
ہیومن رائٹس کونسل کے اس اقدام پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا جواب بھی سامنے آگیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ آج کا شرمناک فیصلہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل مخالف جنون کی ایک اور مثال ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کو اسرائیل کے خلاف اہم کامیابی مل گئی ، اسرائیلی وزیراعظم کا رد عمل بھی سامنے آگیا
