• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا واقعی کورونا ویکسین لگوانے سے دو سال میں موت ہوجائے گی؟ وزارت صحت میدان میں آگئی

May 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی وزارت صحت نے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے افراد کی دو سال میں موت ہوجائے گی۔

سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنس دان سے منسوب یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کی دو سال میں موت ہوجائے گی۔
اس اخباری تراشے کے حوالے سے پاکستان کی وزارت صحت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں اور کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے۔”