اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے میں کوئی قباحت نہیں ، آج جمعہ کے بیانات میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے گی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ حج سے متعلق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے بہت محتاط ہیں ، امید ہے سعودی عرب چین کی ویکسین لگانے والوں کو بھی اجازت دے گا، حکومت پاکستان سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہے ،سعودی عرب سے جیسے ہی کوئی اطلاع آئے گی حکومت قوم کو آگاہ کر دے گی ۔
برطانیہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کا مستقبل روشن ہے: پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء ، مفتیان نے غور و فکر کے بعد فتویٰ دیا کہ کورونا ویکسین لگانی چاہئے ، اس میں کوئی قباحت نہیں ۔
آج جمعہ کے بیانات میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے گی ، طاہر اشرفی
